بچت کرنا تو کوئی عمران خان سے سیکھے!! نہ کروڑوں نہ ہی لاکھوں وزیراعظم کا ستمبر اور اکتوبرمیں کچن کا بل کتنا آیا؟جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

19  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے نئی تاریخ رقم کر دی،ستمبرمیں66 ہزار،اکتوبرمیں 29 ہزارروپے کچن کا بل، گھر کے پردوں کی تبدیلی پر 2لاکھ 33ہزار جیب سے خرچ کئے، بنی گالا میں فینسنگ کے اخراجات بھی جیب سے ادا کئے، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ستمبر میں 66ہزار روپے اور اکتوبر میں 29ہزار روپے کچن کا بل آیا ہے جو انہوں نے جیب سے دیا ہے۔ افتخار درانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کو بلیو بک کے مطابق بنی گالا میں فینسنگ بھی کروانی پڑی ہے جس کا خرچ انہوں نے ذاتی جیب سے ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہائش اختیار کی تو اس گھر کے پردے تبدیل کروائے جس کا بل 2لاکھ 33ہزار روپے بنا جوکہ انہوں نے خود ادا کیا ہے۔ افتخار درانی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے 8 کیمپ آفس بنائے ہوئے تھے۔انہوں نے علیمہ خان کو این آراو دینے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ سوال آپ علیمہ خان سے پوچھ سکتے ہیں۔علیمہ خان کو حکومت نے کوئی این آر او نہیں دیا۔ہم نے شہبازشریف اور وزیراعظم کے جہاز کے استعمال کی تحقیق کرلی ہے ، مزید تحقیق کیلئے کیس نیب کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگر کسی سرکاری تقریب میں جاتے ہیں توسرکاری دورہ ہوگا اور اگر انہوں نے صرف پارٹی کا اجلاس کیا ہے تو سرکاری دورہ نہیں ہوگا۔نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکا نام اس لیے بھیجا کہ وہ سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں رکھتیں۔ دوسرے صوبائی وزراء اعلیٰ، گورنرزکےوزیراعظم کے جہاز کے استعمال کی بھی تحقیقات کی جائینگی ۔ہم نیب کا کام نہیں کررہے ہیں، ہم نے تو کیس کے بارے میں بتایا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…