وزیر سیاحت فدا حسین کی اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملے سے بدتمیزی پر ازخود نوٹس کی سماعت ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملے سے بدتمیزی پر ازخود نوٹس کی سماعت صوبائی وزیر کی عدم موجودگی کی بناء پر تین دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،

سماعت کے دوران عدالت عظمی کو بتایا گیا کہ وزیر سیاحت فدا خان ملک سے باہر ہیں اور انتیس نومبر کو واپس آئیں گے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فدا حسین کے آنے پر 3دسمبر کو اسلام آباد میں سماعت کریں گے اور انشا اللہ یہ کیس چلے گا،اس کے ساتھ ہی عدالت عظمی نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر حکام سے بدتمیزی کا ازخود نوٹس لیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی حکام کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر نے ارائیول انچارج پر برہمی کے بعد انہیں دھکا دیا، جس سے وہ زمین پر گرگئے تھے،خیال رہے کہ خراب موسم کے باعث پرواز منسوخ ہونے پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاجا اپنی جیکٹ جلائی تھی اور پی آئی اے حکام کے ساتھ بدتمیزی بھی کی تھی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملے سے بدتمیزی پر ازخود نوٹس کی سماعت صوبائی وزیر کی عدم موجودگی کی بناء پر تین دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…