سی پیک میں شمولیت خوش آئند، معاشی پیکیج کا شکریہ مگر سعودی عرب یہ کام بھی کر دے تو ۔۔۔پاکستان کی جانب سے شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد سے کیا درخواست کر دی گئی ؟

16  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاپاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے، سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ، وزیر اعظم عمران خان کو سعودی عرب سے جو عزت افزائی ملی اس نے دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بنیادی کردار ادا کیا ،سعودی عرب میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث

پاکستانیوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا جائے ، سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت خوش آئند ہے ،سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ،شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد پاکستان سے خصوصی محبت و عقیدت رکھتے ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان اراکین پارلیمنٹ اور حکومتی سطح پر رابطوں میں اضافے سے ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا، سعو دی عرب مشکل کی ہر گھڑ ی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا پا کستان اورسعودی عرب کے مابین برادرانہ دیرینہ تعلقات ملکی او رعوامی سطح کے ہیں ،پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے، سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور فراخدلانہ مد د کی ہے ، اسد قیصر نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے سعود ی عرب کے دورہ کے دوران انہیں جو عزت افزائی ملی ہے اس نے دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بنیادی کردار ادا کیا ہے ،پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اپنے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ بھیج رہی ہے ، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا سعودی عرب میں معمولی نوعیت کے مقدمات میںملوث پاکستانیوں کے لیے

خصوصی رعایت کا اعلان کیا جائے ، سعودی عرب کی چین ۔پاک اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت خوش آئند ہے ،قومی اسمبلی میں پاک۔سعودی فرینڈ شپ گروپ کو فعال کر کے دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، انہوں نے کہا امت مسلمہ کودرپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی

نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات تاریخی اور منفردنوعیت کے حامل ہیں ،شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد پاکستان سے خصوصی محبت و عقیدت رکھتے ہیں ، سعودی عرب کے سفیر کی سپیکر کو اپنی حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ سعودی سفیر نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان اراکین پارلیمنٹ اور حکومتی سطح پر رابطوں میں

اضافے سے ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا اور دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، سعو دی عرب مشکل کی ہر گھڑ ی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، نواف بن سعید المالکی نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے تعلقات مزید مستحکم ہو نگے،معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیو ں کو رعایت فراہم کرنے کے لیے سعودی احکام کی جانب سے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…