کونسی لاٹھی اور کونسا سہارا؟کیمروں کے سامنے پیشی کے موقع پربیماری کا بہانہ اورکیمرے غائب ہوتے ہی ڈاکٹر عاصم جِم میں کیا کرتے رہے؟ویڈیو وائرل

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالتی پیشیوں پر لاٹھی کا سہارا لیکر چلنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم پارک میں واک اور جم خانہ میں بغیر سہارے کے ایکسرسائز کے بعد ہشاش بشاش نظر آئے، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عدالت میں بیماری کا بہانہ پکڑا گیا، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو پاکستانیوں نے

عدالت میں پیشیوں کے موقع پر کمر پر بیلٹ اور ہاتھ میں چھڑی کا سہارا لیکر چلتے ہوئے دیکھا ہو گا تاہم اب ان کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک صحت مند اور مکمل فٹ شخص کی طرح پارک میں واک کرتے اور جم خانہ میں ایکسرسائز کے بعد ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا بالکل بھی مشکل نہیں کہ ڈاکٹر عاصم صحت مند ہیں ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر انہیں ایک روز کیلئے عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیدیا گیا تھا ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر انہیں ایک روز کیلئے عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیدیا گیا تھا ۔ڈاکٹر عاصم کی واک اور جم خانہ میں ایکسرسائز کے بعد ہشاش بشاش ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ عدالت میں تو بیماری کا بہانہ بناتے تھے اور لاٹھی کا سہارا لیتے ہوئے پیش ہوتے تھے اور اب چاک و چوبند نظر آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…