35 سال سے کم 13کروڑ آبادی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، یوتھ پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 35 سال سے کم 13کروڑ آبادی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے،نوجوانوں کی تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ان کی ہر شعبے میں شمولیت کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے حوالے سے دی جانیوالی بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام محمد عثمان ڈار، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت تیرہ کروڑآبادی پینتیس سال سے کم عمر ہے جس کی تعلیم و تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سابق حکومت کے دور میں اربوں روپے سے شروع کئے جانیوالے یوتھ پروگرامز کی افادیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ کامن وویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس رینکنگ کے مطابق پاکستان کی پوزیشن 2013کے مقابلے میں کم ہو کر 154تک آن پہنچی ہے جبکہ 2013میں پاکستان 89نویں نمبر پر تھا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کامن وویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس کے مطابق تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع، سیاسی عمل اور دیگر امور میں شمولیت کے حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کی شرح انتہائی کم ہے۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے منشور کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور زندگی کے مختلف شعبوں میں انکی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے جامع اور مفصل پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینتیس سال سے کم تیرہ کروڑ آبادی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور انکی ہر شعبے میں شمولیت کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت کی گزشتہ دور میں خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کیلئے شروع کیے جانے والے مختلف پروگرامز کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے پورے ملک کیلئے جامع اور مفصل پروگرام مرتب کیا جائے جس میں نہ صرف معیاری تعلیم، صحت کی سہولتوں اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے بلکہ غریب خاندانوں کے نوجوانوں کو غربت سے نکالنے اور ان کو باعزت روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کیلئے خصوصی پورٹل کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ براہ راست حکومت تک اپنی آراء، تجاویز اور شکایات پہنچا سکیں تاکہ مستقبل کی پالیسیاں ان تجاویز کی روشنی میں مرتب کی جا سکیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…