آئی ایم ایف کا19واں پروگرام لینے جارہے ہیں جو آخری ہو گا ،وزیراعظم غریب طبقے کیلئے کیا کرنے والے ہیں؟ اسد عمر کا ٹی وی پروگرام میں انکشاف

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم 19 واں آئی ایم ایف پروگرام لینے جارہے ہیں یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا‘ اسٹیل مل کی موجودہ حالت میں نجکاری نہیں ہوسکتی ،اس سمیت کئی اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔ عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔

وزیراعظم جلد غریب طبقے کیلئے دو بڑی اسکیموں کا اعلان کریں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم 19 واں آئی ایم ایف پروگرام لینے جارہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ آئی ایم ایف نے پہلی مرتبہ ہمارے سامنے رکھا کہ کیا کرنے کی صرورت ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے ہیں کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے میں تاخیر کا تاثر غلط ہے ہم آئی ایم ایف کے پاس اس وقت جاتے ہیں جب ہمارے پاس ڈالر کے ذخائر کم ہوجاتے ہیں ہم نے 90 دنوں میں جو اقدامات کئے وہ پچھلے دس برسوں میں نہیں کئے گئے ۔ ہم نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی۔ اس وقت کوئی مفت میں بھی اسٹیل مل لینے کو تیار نہیں ہے اسٹیل مل کی بربادی کی وجہ گورننس میں ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں ہماری پوری کوشش ہے کہ غریب کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ وزیراعظم غریب طبقے کیلئے دو بڑی اسکیموں کا اعلان جلد کریں گے۔ اسٹیل مل سمیت کئی اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…