ہماری بیویوں کو چین سے رہا کروایا جائے، پاکستانی شوہروں کا درخواست میں حیران کن موقف

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

لندن (نیوز ڈیسک) چین میں کاروبار کرنے والے پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ان کی بیویوں کی رہائی کے لیے چینی حکومت سے سفارتی سطح پر رابطہ کریں، بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفیر کے نام اپنی درخواستوں میں چین میں کاروبار کرنے والے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہی کہ

ان کی چینی شہری بیویوں کو وجہ بتائے بغیر سنکیانگ کے مختلف علاقوں میں قائم ری ایجوکیشن سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چینی مسلمان خواتین پچھلے دو سالوں کے دوران زبردستی ان مراکز میں بند ہیں اور ان کی سفری دستاویزات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ درخواستوں میں بتایا گیا کہ ان خواتین کو اپنے شوہروں سے بعض اوقات بذریعہ ٹیلی فون بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اور انہی فون کالز کے ذریعے ان کے شوہروں کو معلوم ہوا ہے کہ ان کی بیویوں کو ان مراکز میں جو تعلیم اور تربیت دی جا رہی ہے اس کا مقصد انہیں مذہب سے دور کرنا ہے۔ دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ ان مراکز میں چینی زبان کے علاوہ قانونی نکات کی تعلیم بھی دی جاتی ہے جبکہ وہاں رکھے جانے والے افراد کو ووکیشنل تربیت بھی ملتی ہے۔ دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ ان مراکز میں چینی زبان کے علاوہ قانونی نکات کی تعلیم بھی دی جاتی ہے جبکہ وہاں رکھے جانے والے افراد کو ووکیشنل تربیت بھی ملتی ہے



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…