سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی حکومت نے بیرون ملک بیٹھے پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (آ ئی این پی) وزیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سمندرپارپاکستانیوں کے لیے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح کردیا، پورٹل میں بیرون ملک ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز و دیگر ماہرین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور ضرورت کے تحت بیرون ملک ماہر پاکستانیوں سے رابطہ کیا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سمندرپارپاکستانیوں کے لیے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کاافتتاح کردیا ،

پورٹل میں بیرون ملک ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز و دیگر ماہرین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا جبکہ بیرون ملک پاکستانی اپنی تفصیلات پورٹل میں ڈال سکیں گے اور مختلف شعبوں میں ضرورت کے تحت بیرون ملک ماہرپاکستانیوں سے رابطہ کیا جاسکے گا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرون ملک پاکستانیوں کوواپس پاکستان لاناوزیر اعظم کاوژن ہے، چین نے بیرون ملک سے ا پنے بہتر ین لوگ واپس بلائے، ماضی کی حکومتوں نے سمندرپارپاکستانیوں کواہمیت نہیں دی، سمندرپارپاکستانی ملک کے لئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پہلی بارحکومت بیرون ملک پاکستانیوں کیلیے پلیٹ فارم دے رہی ہے، او پی ایف کی ویب سائٹ کو بھی جلداپ گریڈ کریں گے اور بیرون ملک پاکستانیوں کے معاملات کوفوری حل کانظام لائیں گے۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ 100 روز پلان کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مزید سہولتیں دیں گے۔ویب پورٹل کے تحت وزارت تمام اوورسیز پاکستانیوں کا ریکارڈ ویب سائٹ پر رکھے گی، جس شعبے کے ماہر کی خدمات درکار ہوں گی، اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا اور اوورسیز ماہرین سے حکومتی اور نجی ادارے استفادہ کر سکیں گے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…