مولانا سمیع الحق کے قتل کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،آئی جی پنجاب امجد جاویدسلیمی کے حیرت انگیزانکشافات

12  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(آ ئی این پی)پنجاب پولیس کے سربراہ امجد جاوید سلیمی کا کہناہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ صرف ایک قتل کی واردات ہے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی)پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی سے پیر کو 45 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے 22 اے ایس پیز نے ملاقات کی،

اس دوران آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کیا اور ان کے سوالات کے جواب دیئے،آئی جی پنجاب نے جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کے قتل کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف ایک قتل کی واردات ہے، قتل کی تفتیش مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ڈولفن اہلکار کے ہاتھوں شہری کی مبینہ ہلاکت کی تفتیش بھی جاری ہے اس حوالے سے رپورٹ پر کارروائی کریں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس کو سیاست سے پاک کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، پہلی مرتبہ ٹرانسفر پوسٹنگ بغیر سیاسی دبا ؤکے آئی جی کے مشورے سے کی جارہی ہے،امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ ضلعی سطح پر مقدمات سے پہلے معاملات حل کرنے کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن میں ریٹائرڈ جج، پروفیسر، علما، وکلا، سینئر صحافی اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے،واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا،مولانا سمیع الحق کے ملازم نے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا تھا کہ مولانا سے ملنے ان کے جاننے والے دو افراد آئے تھے جو ان سے پہلے بھی ملنے آتے رہے۔ پنجاب پولیس کے سربراہ امجد جاوید سلیمی کا کہناہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ صرف ایک قتل کی واردات ہے،

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…