جہانگیر ترین نے پرویز الٰہی سے کیوں ملاقات کی تھی ، میرے حلقے میں کیا ہورہاہے؟ویڈیوسکینڈل کے بعد ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز،حیرت انگیزانکشافات

12  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے سے جہانگیر ترین نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں میری کی گئی بات کو دوسرے رخ سے دکھایا گیا۔ چوہدری برادران اور وزیراعظم عمران خان آپس میں متحد ہیں ، پرویز الٰہی جس کے ساتھ ہوتے ہیں اسے دھوکا نہیں دیتے ، میرے حلقے میں مداخلت ہورہی ہے ،

بہاولپور کو جنوبی پنجاب میں نہ ملایا جائے ،یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے بھی اٹھاؤں گا۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے جہانگیر ترین نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں میری کی گئی بات کو دوسرے رخ سے دکھایا گیا۔ چوہدری برادران اور وزیراعظم عمران خان آپس میں متحد ہیں۔ مجھے اگر کوئی شکوہ ہوتا تو وہ میں مصدق ملک کے پاس ہی کیوں لے کر جاتا۔ چوہدری پرویز الٰہی جس کے ساتھ ہوتے ہیں اسے دھوکا نہیں دیتے۔ میرے حلقے میں مداخلت ہورہی ہے ۔ طارق چیمہ نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں ہم تب تک ان کے ساتھ ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کرنی ہے۔ پنجاب کو صرف وزیراعلیٰ پنجاب ہی چلارہا ہے۔ خان صاحب ہیڈکوچ اور پرویز الٰہی فیلڈنگ کوچ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کو جنوبی پنجاب میں نہ ملایا جائے۔ یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے بھی اٹھاؤں گا۔ ایوان میں شہباز شریف کو کہا تھا کہ پرویز الٰہی کارنگ روڈ منصوبہ 6ماہ روکا گیا۔ رنگ روڈ منصوبہ جاتی امراء لے جاکر اس میں تبدیلی کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے سے جہانگیر ترین نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں میری کی گئی بات کو دوسرے رخ سے دکھایا گیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…