بغیر پروٹوکول ایف ایٹ مرکز اسلام آباد کا دورہ، مقامی ہوٹل میں پشاوری قہوہ پیا، وزیراعلیٰ نے مثال قائم کر دی

  جمعہ‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  23:25

پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بغیر ذاتی سٹاف اور پروٹوکول کے ایف ۔ایٹ مرکز اسلام آبادکا دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے مقامی ہوٹل میں پشاوری قہوہ پیا اور وہاں عام لوگوں سے بھی ملے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے سادگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر سٹاف اور پروٹوکولکے ایف۔ایٹ مرکز اسلام آباد کا دورہ کیااور وہاں کے ایک مقامی ہوٹل میں پشاور قہوہ پیا۔ اس دوران وہاں پر موجود لوگوں سے ملے ۔ وزیراعلیٰ نے خندہ پیشانی سے لوگوں کو وقت دیا اور اُن سے گفتگو کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور ایم پی اے فضل حکیم بھی وزیراعلیٰ

کے ہمرا ہ تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں