نئی نجی ائیر لائن لبرٹی ائیر کا مالک کون ہے؟ نام منظر عام پر آ گیا

  جمعہ‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  20:51

لاہور (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے لبرٹی کے نام سے نئی ایئرلائن کو لائسنس دینے کی منظوری دی، جب لبرٹی ائیر لائن کا نام سامنے آیا تو سب کو یہ تجسس تھا کہ اس کا مالک کون ہے ، اب اس کے مالک کا نام بھی سامنے آگیا ہے ، اس نئی ائیر لائن کے مالک میاں عامر محمود ہیں، جن کادنیا میڈیا گروپ ، اس کے علاوہ پنجاب گروپ آف کالجز اور کئی یونیورسٹیوں کے مالک ہیں، وہ لاہور کے سٹی ناظم بھی رہ چکے ہیں، واضح رہے کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری

کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں