قانون و عزت کے رکھوالوں نے 15 روز تک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، 3 پولیس اہلکاروں نے میرے بچوں کے ساتھ کیا کیا؟ متاثرہ خاتون کے دل دہلا دینے والے انکشاف

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  23:28

لاہور (نیوز ڈیسک) پولیس اہلکار لاہور میں ایک خاتون کو پندرہ روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، تین پولیس اہلکار پندرہ روز تک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ خاتون نے تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بنائی جانےوالی خاتون معذور تھی اور ملزمان اس کے بچوں کو بھی شراب پلاتے رہے، متاثرہ خاتون کا نام لبنیٰ بتایا جا رہا ہے، پولیس نے اس افسوسناک واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں کی تلاش شروع

کر دی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا، تفتیش کے دوران اگر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو ان پولیس والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں