پاکستانی سفارتی عملے کی ملاقات،‎عمران خان آپ میرے ہیرو ہیں لیکن کن لوگوں سے خبر دار رہنا؟ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی نے پیغام جاری کردیا،حیرت انگیزانکشافات

6  ‬‮نومبر‬‮  2018

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی جیل میں قید پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل نے جیل میں ملاقات کی جس دوران عافیہ نے وزیر اعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کردی اور کہاکہ وہ قید سے باہر نکلنا چاہتی ہیں ۔ انہیں اغواء کرکے امریکہ لایا گیا ۔ ان کی سزا غیر قانونی ہے ۔ اس لئے وزیر اعظم عمران خان میری رہائی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل نے کئی سالوں سے امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی

اور وزیراعظم کے نام ایک خط ان کے حوالے کیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپے دل کی بات کی اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ ان کی امریکی قید سے رہائی میں مدد کریں ۔ عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کواپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے ماضی میں ان کی بہت مدد کی وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں ۔ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کرنی چاہیے ۔ عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ قید سے باہر نکلنا چاہتی ہیں ۔ انہیں اغواء کرکے امریکہ لایا گیا ۔ ان کی سزا غیر قانونی ہے ۔ اس لئے وزیر اعظم عمران خان میری رہائی میں اپنا کردار ادا کریں اور مجھے رہا کروائیں ۔عافیہ صدیقی نے خط میں کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہیے’۔عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کے مخالفین کو کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہیے، انہوں نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ویسے نہیں رہے اور اسلامی قوانین میں غلطیوں پر توبہ کرنے والے کی غلطیاں معاف کر دی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں، جن پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے تین بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔

عافیہ صدیقی کی گمشدگی کے معاملے میں نیا موڑ اس وقت آیا، جب امریکا نے 5 سال بعد یعنی 2008 میں انہیں افغان صوبے غزنی سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔عدالتی دستاویزات میں دعوی کیا گیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے پاس سے 2 کلو سوڈیم سائینائیڈ، کیمیائی ہتھیاروں کی دستاویزات اور دیگر چیزیں برآمد ہوئی تھیں، جن سے پتہ چلتا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔دوسری جانب جب عافیہ صدیقی سے امریکی فوجی اور ایف بی آئی افسران نے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے مبینہ طور پر ایک رائفل اٹھا کر ان پر فائرنگ کر دی لیکن جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوگئیں۔بعدازاں عافیہ صدیقی کو امریکا منتقل کر دیا گیا، ان پر مقدمہ چلا اور 2010 میں ان پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کرنے کے بعد 86 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…