دبئی میں جائیداد کیسے خریدی؟ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے نوٹس کے جواب میں سب کچھ بتا دیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک جائیداد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے ایف آئی اے میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ ایف آئی اے نے سیاسی تعلقات رکھنے والے 44 افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروائی جن کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں ہیں۔ ان افراد میں وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی دبئی میں

بے نامی جائیداد کی مالک ہیں جبکہ سابق وزیر مرحوم مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 ، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم کے نام 18 اور عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کے نام 3، سمیت مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں بھی دبئی میں جائیداد کی مالک ہیں۔جس کے بعد ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کو نوٹس بھی بھجوادیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس کے جواب میں اب وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بھی اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ اپنے جواب میں علیم خانم نے بتایا ہے کہ انہوں نے دبئی کی پراپرٹری بیرون ملک بزنس ڈیلز سے ملنے والی رقم سے خریدی ہیں تاہم انہوں نے اپنی بزنس ڈیلز کی وضاحت نہیں دی۔ علیمہ خانم کی جانب سے ایف آئی اے کو موصول ہونیوالے جواب میں ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے پراپرٹی نمبر 1406 دبئی کے پوش علاقے لوفٹ اسٹ ڈاؤن ٹاؤن میں خریدی تھی۔ دبئی کی پراپرٹری بیرون ملک بزنس ڈیلز سے ملنے والی رقم سے خریدی ہیں تاہم انہوں نے اپنی بزنس ڈیلز کی وضاحت نہیں دی۔ علیمہ خانم کی جانب سے ایف آئی اے کو موصول ہونیوالے جواب میں ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے پراپرٹی نمبر 1406 دبئی کے پوش علاقے لوفٹ اسٹ ڈاؤن ٹاؤن میں خریدی تھی اور دبئی میں اپنے نام خریدی جائیداد فروخت کر دی ہے۔جب کہ ایف بی آر کو بھی اپنی دبئی کی پراپرٹی کی خرید و فروخت کی تفصیلات بتاچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…