سپریم کورٹ: نئے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لئے 7 بنچ تشکیل ،تفصیلات جاری

4  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے اگلے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لئے سات رکنی بنچ تشکیل دے دیئے ۔ پانچ بنچ اسلام آباد اور دو لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ اسلام آباد میں مفاد عامہ کے علاوہ معمول کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ آج( پیر کو ) جعلی اکاؤنٹس کیس ، پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق اور ریلوے خسارہ ، منگل کو

پنجاب میں میگاپراجیکٹس میں بے قاعدگیوں اور غیر مجاز سرکاری افسران کے لگژری گاڑیوں کے استعمال ، بدھ کو تھر میں بھوک اور امراض سے چار سو بچوں کی ہلاکتوں کے ازخود نوٹس کیس اور پاکستان میں انڈین ڈی ٹی ایچ سروس کے بارے ازخود نوٹس کیس ، جمعرات کو کچی آبادیوں کے ازخود نوٹس کیس اور جمعہ کو این آر او بارے دائر آئینی پٹیشن کی سماعت کرے گا۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بدھ کو پی آئی اے سمیت ملک کے اثاثے اونے پونے بیچنے کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…