نیب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،شہباز شریف کے داماد سے لوٹی دولت قوم کو واپس مل گئی،کتنے کروڑ روپے علی عمران نے مجھ سے وصول کئے ؟قریبی ساتھی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

3  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب)اور پنجاب پاور کے سابق سی ایف او اکرام نوید کے درمیان پلی بارگینگ کا سمجھوتہ ہوگیا جبکہ اکرام نوید نے علی عمران کو کروڑوں کی رقم دینے کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو دیے،ملزم نے غبن کی گئی تمام رقم واپس کرنے

کی یقین دہانی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے قریبی ساتھی اکرام نوید کی پلی بارگیننگ کی درخواست لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ چیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ملزم کی پلی بارگینگ کی درخواست منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دی ہے۔دوران تفتیش پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں کی کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے(پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) اور ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹشین اتھارٹی(ایرا) میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔دوران تفتیش پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں کی کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے(پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) اور ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹشین اتھارٹی(ایرا) میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔اکرام نوید نے یہ بھی بتایا کہ اس نے 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی دیے۔ اکرام نوید نے ایرا میں 20 کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار روپے، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ میں 23 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار روپے اور پی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔نیب کے مطابق ملزم اکرام نوید نے غبن کی گئی تمام رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…