ن لیگ اے پی سی میں شرکت کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ؟ نواز شریف پانامہ مقدمے میں نا اہلی کے بعدپہلی بار پارلیمنٹ ہاؤس میں،اعلان کردیاگیا

29  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) اے پی سی میں شرکت کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ منگل کو کرے گی، سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ اپوزیشن لیڈر چیمبر میں دن12بجے ملاقات کریں گے، نوازشریف پانامہ مقدمے میں نا اہلی کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ اپوزیشن لیڈر چیمبر میں دن12بجے ملاقات کریں گے۔اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب، اور پارٹی کی اہم ارکان شرکت کریں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس اے پی سی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کرکے اے پی سی میں سرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور انہیں اے پی سی میں سرکت کرنے کی دعوت دی تھی جس پر نواز شریف نے شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کر کے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔ یہ ملاقات اس لیے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ نوازشریف پانامہ مقدمے میں نا اہلی کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے۔اجلاس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، سعد رفیق، رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت اہم رہنما شرکت کریں گے مسلم لیگ(ن) اے پی سی میں شرکت کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ منگل کو کرے گی، سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ اپوزیشن لیڈر چیمبر میں دن12بجے ملاقات کریں گے، نوازشریف پانامہ مقدمے میں نا اہلی کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…