عمران خان اپنا وعدہ پورا نہ کر پائے،24ارب مالیت کی گیس چوری کا بوجھ کس پر ڈال دیا؟دستاویزات میں اہم انکشاف

29  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت نے24ارب روپے گیس چوری کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے، جبکہ گیس کمپنیوں میں موجودہ گیس چور مافیا کو کھلی چھٹی دے دی ہے، عمران خان نے حکومت سنبھالنے سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گیس چوری کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالیں گے، وزارت پیٹرولیم کے دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے ملک میں ہر سال24ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہوتی ہے، جبکہ حکومت اس چوری کا بوجھ عوام پر ڈال دیتی ہے حالانکہ گیس چوری میں غریب عوام کا کوئی قصور نہیں ہے۔

سب سے زیادہ گیس چوری سندھ اور کراچی میں ہوتی ہے، دستاویزات کے مطابق سوئی سدرن میں سالانہ گیس چوری کا تناسب 13ارب 86کروڑ ہے جبکہ اس چوری کی رقوم حکومت گیس بلوں میں شامل کرکے غریب عوام سے وصول کرتی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے صوبوں میں10ارب روپے کی گیس چوری ہر سال کی جاتی ہے، جس کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے بھی گیس چوری کا بوجھ عوام پر ڈال کر اس غریب عوام کا کمر توڑ دی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…