پاکستان نے امریکہ کے کہنے پر خاموشی سے کن دو افغان طالبان رہنمائوں کو رہا کردیا

28  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے امریکی درخواست پر افغان طالبان کے ڈپٹی چیف ملاعبدالغنی برادر کو رہا کر دیا،ملا عبدالغنی کے ساتھ ملاعبدالصمد ثانی کو بھی رہا کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل کی درخواست پر پاکستانی حکومت نے ڈپٹی چیف افغان طالبان ملاعبدالغنی برادر اور ملا عبدالصمد کو رہا کر دیا۔کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کو 2010میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، عبدالغنی برادر کی

رہائی افغانستان میں امریکی مفاہمتی عمل کو ممکن بنانے کے لئے عمل میں لائی گی ہے،ملا بردار کی رہائی سے افغانستان میں طالبان کو مفاہمتی عمل کا باضابطہ حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے بھی پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملا برادر کی رہائی کا اقدام اٹھانا ہوگا لہذا ملا برادر کی رہائی میں زلمے خلیل زاد کی درخواست کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…