مولانا فضل الرحمن کی نوازشریف سے ملاقات! موجودہ سیاسی صورتحال حکومت کی کارکردگی ، شہباز شریف کی گرفتار ی ، کس کام کی دعوت دیدی

28  اکتوبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے ملاقات کر کے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،حکومت کی کارکردگی ، شہباز شریف کی گرفتاری، اپوزیشن کی اے پی سی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی

دعوت اور حاضری یقینی بنانے کے حوالے سے درخواست کی ۔جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں پرویز رشید ،حمزہ شہباز سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ملاقات میں حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کو مضبوط اتحاد اورمشترکہ حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت کو اس کے غلط اقدامات سے روکا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت اور حاضری یقینی بنانے کی درخواست کی ۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اے پی سی کے حوالے سے دیگر جماعتوں سے ہونے والے رابطوں بارے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر مجوزہ اے پی سی کی تاریخوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…