قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرسکیں گے یا نہیں؟سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فیصلہ سنادیا

26  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پروڈکشن آرڈرز29اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گے ہیں ٗ

پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت کیے گے ہیں ۔ قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت سپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو اتو وہ اْسے جلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے ٗاسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو پروڈکشن آرڈر کے تحت 29 اکتوبر کو اسمبلی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔پروڈکشن آرڈر کے تحت شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کے تمام سیشنز میں شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے 17 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے بھی شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔نیب نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں 5 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا تاہم شہباز شریف نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پروڈکشن آرڈرز29اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گے ہیں ٗپروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت کیے گے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…