یہاں کوئی مہاجر اور پنجابی نہیں، سب پاکستانی ہیں، مت کریں ایسی باتیں ٗ چیف جسٹس ثاقب نثار برہم، بڑا حکم جاری کردیا

26  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان کوارٹرز آپریشن کے معاملے پر میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ روز کراچی میں ہنگامہ کیوں کرایا؟ بڑے بڑے لیڈر پہنچے ہوئے تھے، خدا کا خوف کریں، کیا لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں؟ جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان کوارٹرز میں آپریشن کے معاملے پر سماعت ہوئی تو چیف جسٹس نے عدالت میں موجود میئر کراچی وسیم اختر کو روسٹرم پر بلالیا۔

چیف جسٹس نے میئر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ گزشتہ روز کراچی میں ہنگامہ کیوں کرایا؟ بڑے بڑے لیڈر پہنچے ہوئے تھے، شورو غوغا مچایا ہوا تھا، پاکستان کوآرٹرز میں آپریشن کسی مہاجر، سندھی، پنجابی یا کسی اور کے خلاف نہیں تھا،خدا کا خوف کریں، کیا لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں؟ اب ختم کریں اور دفن کریں اس لسانیت کو، یہاں کوئی مہاجر اور پنجابی نہیں، سب پاکستانی ہیں، مت کریں ایسی باتیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پوچھا کہ آپ کے بڑے بڑے لیڈر آگئے ٗیہ کیا طریقہ ہے؟ آپ مجھے بتاتے تو یہ مسئلہ آسانی سے حل نہیں ہوسکتا تھا؟ کوئی غیرقانونی طور پر مقیم ہے تو کیا اسے چھوڑ دیا جائے؟ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، ان کا کوئی حل نکالاجاتا،آپ کا کام بھی انصاف کرناہے، اس طرح تو پارکوں پر قبضہ کرکے مکانات بنا دیئے جائیں گے ٗبتائیں آپ نے عدالتی حکم پر عمل کیا ؟چیف جسٹس نے میئر کراچی وسیم اختر سے مکالمہ کیا کہ مجھے نالے دکھانے لے گئے تھے، کہا تھا کہ صاف ہوجائیں گے، کیا صاف ہوئے؟ یہ گندگی کراچی پربدنما داغ ہے۔میئر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے پارکوں سے تجاوزات ختم کردیئے اور غیر قانونی شادی ہالز گرادیئے، کارروائی کررہے ہیں اور کنٹرول اب میرے پاس ہے،کام ہورہا ہے۔اس موقع پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ جہانگیرپارک کے دونوں اطراف آج بھی تجاوزات ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ صدر کا علاقہ آپ نے ٹرانسپورٹ مافیا کو دے دیا ہے،

پورے علاقے کا برا حال ہے، اس پر وسیم اختر نے کہا کہ وہ کنٹونمنٹ کا علاقہ ہے، میں کارروائی نہیں کرسکتا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگرقانون نہیں ہوگا توطاقتور کی حکومت ہوگی، کون لوگ ہیں جنہوں نے قانون کو توڑا ہے اورخلاف ورزی کی ہے؟ قانون کی بالادستی نہیں ہوگی توترقی کا کوئی راستہ نہیں۔میئر کراچی نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے پاس اختیارات نہیں، صرف پولیس تعاون کررہی ہے۔اس پر معزز چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب قبضہ ختم کراناچاہتے ہیں تو آپ لوگ انسانی ڈھال بنالیتے ہیں، ایسا حل نکالنا ہوگا کہ غریب کو بھی نقصان نہ ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں واقع پاکستان کوارٹرز کو خالی کرانے کیلئے پولیس علاقے میں پہنچی تو رہائشیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔حالات کشیدہ ہونے پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان سے رابطہ کیا جس پر جسٹس ثاقب نثار نے آپریشن تین ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…