پاکستان کے تمام بینک مل کر بھی نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ نہیں بنا سکتے دبئی اور ترکی کی حکومتیں بھی ایسے منصوبوں میں کیسے ناکام ہوئیں، کپتان کے بڑے حمایتی ارشاد بھٹی نے بھی منصوبے کو ناقابل عمل قرار دے دیا

25  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی ارشاد بھٹی اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ اب بات کرتے ہیں ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم‘ کی، 50لاکھ گھر 5سالوں میں، مطلب ایک سال میں 10لاکھ گھر، ایک مہینے میں 83333، ایک دن میں2700 اور ایک گھنٹے میں 115گھر، ابھی تک زمین کا اتاپتا نہ سرمایہ کاری کی خبر، نقشہ نہ کوئی ماڈل، سعودی ریلیف کے

بعد بھی چین، آئی ایم ایف سے قرضے لینے پر مجبور پاکستان جسے قرضوں کا سود اتارنے کیلئے قرضہ لینا پڑ رہا، اسے اس منصوبے کیلئے ایک سو 80بلین ڈالر چاہئیں، سنا جا رہا بینکوں کا کنسورشیم بنے گا، زیادہ پیسہ بینک دیں گے، فرض کر لیں، بینک فنڈنگ کریں گے، مگر کتنی، اس منصوبے کیلئے چاہئے 48کھرب سالانہ جبکہ اپنے تمام بینک سب منصوبے چھوڑ چھاڑ کر صرف نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں پیسہ لگا دیں تو یہ پیسہ بنے 13کھرب سالانہ، اب گھر بنانے کیلئے سریا، سیمنٹ، اینٹیں بھی چاہئے، باقی چھوڑیں، سیمنٹ کو لے لیں، سالانہ 10لاکھ گھروں کیلئے سیمنٹ چاہئے 2کروڑ ٹن، جبکہ ہماری سیمنٹ انڈسٹری بمشکل 82لاکھ سے ایک کروڑ ٹن دینے کے قابل اور پھر یہ الگ کہانی کہ اگر گھر تعمیر ہو ایک روپے کا تو انفرااسڑکچر پر لگیں 4روپے، پانی، بجلی، گیس، اسپتال، کھیل کے میدان، پارک، اسکول، سڑکیں، سیوریج سسٹم اور نجانے کیا کیا، یہ پیسہ کہاں سے آئے گا۔یہ بھی ذہنوں میں رہے کہ 50لاکھ گھر وہاں بنائے جارہے، جہاں زیادہ تر ہاؤسنگ منصوبے عدالتوں میں پڑے ہوئے، جہاں اکثر ہاؤسنگ اسکیمیں نیب کی فائلیں بن چکیں، جہاں زیادہ تر سرکاری ہاؤسنگ پروجیکٹ متنازعہ ٹھہرے، جہاں 10شہروں، سو2 سو عمارتوں اور سٹرکوں کے نام تو نئے رکھ دیئے گئے مگر 70سالوں میں اسلام آباد کے علاوہ کوئی نیا شہر نہ بن سکا،

جہاں 7دہائیوں بعد ایک کروڑ 10لاکھ گھر، جن میں 55فیصد گھر بین الاقوامی ہاؤسنگ معیار کی زبان میں کچی آبادیاں، جہاں عوام کو بھٹو کا نہ روٹی، کپڑا نہ مکان ملا، جہاں جونیجو صاحب کی ’اپنی بستی‘ اسکیم فلاپ ہوگئی، جہاں 1996میں بی بی کا ہاؤسنگ منصوبہ کامیاب نہ ہو ا، جہاں 1997میں نواز شریف کا ’میرا گھر‘ منصوبہ 20ہزار ایکٹر زمین لینے تک ہی محدود رہا،

جہاں2014 میں نوا ز شریف کا ’اپنا گھر‘ بھی نہ چل سکا، جہاں آشیانہ ہاؤسنگ منصوبہ آپ کے سامنے، اب پتا چل رہا کہ آشیانہ منصوبے میں جو 1741گھر بنے ان میں حکومت ایک گھر بھی نہ بنا سکی، آشیانہ ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی کہ حکومت نے ایک گھر کی قیمت رکھی 11لاکھ، 80ہزار مالک مکان نے دینے تھے، باقی بینک آف پنجاب نے، اب بینک نے اپنا سود ڈالا، گھر کی قیمت

ہوئی 36لاکھ، 25سال میں ادائیگی طے پائی، جب سب طے ہو گیا تو بات تب بگڑی جب ریڑھی، ٹھیلے والے، نائی،موچی، دھوبی بینک پہنچے، انہیں دیکھ اور ان کی مالی حیثیت جانچ کر پنجاب بینک نے یہ کہہ کر آشیانہ منصوبے میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا کہ یہ لوگ تو دو ہزار مہینہ نہیں دے سکتے،8 دس ہزار مہینہ کہاں سے دیں گے اور وہ بھی 25سال مسلسل، یوں

’سرمنڈواتے ہی اولے پڑگے‘، بحریہ کا ذکر آیا تو سن لیں ہاؤسنگ شعبے میں کامیاب ترین پرائیویٹ گروپ 22سالوں میں سوا دو لاکھ گھر اور ساڑھے چھ لاکھ developedپلاٹ دے پایا، یہاں یہ بھی سنتے جائیے دنیا کا ایک کامیاب سرکاری ہاؤسنگ منصوبہ ترکی کا، لیکن وہاں بھی 12سالوں میں 60ہزار گھر بنے، مطلب سالانہ 5ہزار گھر، ایک منصوبہ دبئی کا بھی، تمام تر پیسے،

وسائل اور جدید مشینری کے باوجود 22سالوں میں شارجہ کی سرحد سے جبل علی تک تقریباً 100کلو میٹر کے علاقے میں ساڑھے 13لاکھ ہاؤسنگ یونٹس ہی بن پائے، جس میں ساڑھے 4لاکھ ابھی تک خالی پڑے ہوئے۔ پھر اس ڈریم پروجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلے بہت کام کرنے کے، جیسے فنڈنگ پلان، تجربہ کار،اہل ٹیم کا انتخاب، پیچیدہ قوانین سے جان چھڑانا، قرضوں کی

فراہمی وہ بھی ایسے کہ عام آدمی ایک مصیبت سے نکل کر دوسری میں نہ پھنس جائے، انفرااسٹرکچر منصوبہ بندی، تعمیراتی ہنر مند، سامان کی فراہمی اور مقررہ وقت میں اہداف کے حصول کی پلاننگ، یہ کام پہلی اینٹ لگانے سے پہلے کرنیوالے، یاد رہے جس ملک میں بجلی پہلے ہی کم، گیس لوڈشیڈنگ ہو رہی، پانی کی صورتحال یہ کہ زیرزمین پانی ساڑھے 6ہزار مکعب میٹر سے

ایک ہزار مکعب میٹر تک پہنچ چکا اور باتیں ہو رہی ہوں ’آبی مارشل لاء‘ لگانے کی اور جہاں قدم قدم پر رشوت، کرپشن، چور بازاری اور کاہلی وہاں اتنا بڑا منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچانا، آسمان سے تارے توڑ لانے کے مترادف۔لہٰذا یہ تو ناممکن کہ 5سالوں میں 50لاکھ گھر بن سکیں، 25لاکھ، 10لاکھ گھر بھی بہت مشکل، موجودہ حالات میں اگر 5سالوں میں 5لاکھ گھر بھی بن جائیں

تو بھی اس کا مطلب یہ کہ بھٹو صاحب سے نواز شریف تک جوکوئی نہ کر سکا، وہ عمران خان نے کر دیا، لیکن سوال یہ کہ گنتی کے چند ووٹوں کے سہارے کھڑی حکومت جس نے قانون سے بالاتروں کے احتساب کا علم بلند کر رکھا، جسے کوئی ایک ادارہ پاؤں پر کھڑا نہیں ملا، جو مانگے تانگے کے پیسوں پر گزارہ کررہی، جس کی اپنی ناتجربہ کاریاں بھی اور جمہوریت کی آڑ میں آل، مال بچاؤ گروپ کی سازشیں اور واویلے بھی، کیا وہ حکومت اتنے سیاپوں میں اتنے بڑے منصوبے پرمکمل فوکس رکھ پائے گی یا اسے اتنا وقت مل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…