نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ اب آپ کے بھی شہر میں!! منصوبے کو 19شہروں تک توسیع دیدی گئی، اس میں کون کونسے شہرشامل ہیں؟جانئے تفصیلات

24  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں مزید 19شہر شامل ، منصوبے کو توسیع دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں مزید 19شہروں کو شامل کرتے ہوئے منصوبے کو توسیع دیدی ہے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، گلگت اور مظفر آباد کو شامل کیا گیا تاہم اب یہ منصوبہ

مزید 19شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے ۔ زارت ہاؤسنگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے دو بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اس اسکیم میں شامل شہروں کی تعداد 19 ہو جائے گی۔ابتدائی طور پر اس پروگرام کو 7 بڑے شہروں میں لانچ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں اس اسکیم میں مزید 10 شہروں کو شامل کیا گیا جن میں لاہور ، ملتان ، رحیم یار خان،لیہ ، بہاولپور،وہاڑی، قصور،سیالکوٹ، جہلم اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ تاہم اب ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی اس پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نادرا نے 22 اکتوبر سے 7 شہروں سے شہریوں کے رجسٹریشن فارم وصول کرنے کا آغاز کر رکھا ہے۔رجسٹریشن سے درخواست گزار کی مرضی کی جگہ اور ضرورت کا تعین کیا جائے گا۔ رجسٹریشن فارم کے ساتھ 250 روپے وصول کیے جائیں گے اور رجسٹریشن کا عمل 2 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جبکہ باقی 12 شہروں میں رجسٹریشن کا آغاز اگلے برس یکم جنوری 2019ء سے ہو گا۔ابتدائی طور پر اس پروگرام کو 7 بڑے شہروں میں لانچ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں اس اسکیم میں مزید 10 شہروں کو شامل کیا گیا جن میں لاہور ، ملتان ، رحیم یار خان،لیہ ، بہاولپور،وہاڑی، قصور،سیالکوٹ، جہلم اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ تاہم اب ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی اس پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نادرا نے 22 اکتوبر سے 7 شہروں سے شہریوں کے رجسٹریشن فارم وصول کرنے کا آغاز کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…