عمران خان کے سعودی عرب سے ڈالروصول کرکے پاکستان پہنچتے ہی ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟پاکستانیوں کیلئے صبح سویرے بڑی خوشخبری

24  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو معاشی امدادی پیکیج دئیے جانے کے اثرات فوری طور پر پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے لگے، انٹرا بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم، سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 12ارب ڈالر کا معاشی امدادی پیکیج دئیے جانے کے اعلان کے اثرات فوری

طور پر پاکستانی معیشت پر مثبت انداز میں مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں اور انٹرا بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ہے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اس کا لین دین 132 روپے 90 پیسے میں کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے پہلے ہی گھنٹے میں 1045 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث انڈیکس 38 ہزار 760 پوائنٹس پر آگیا ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کئے گئے پیکیج کے مطابق سعودی عرب تین سال کیلئے پاکستان کو 9ارب ڈالر کا تیل ادھار دے گا اور اس مدت میں توسیع بھی ہو سکے گی جبکہ تین ارب ڈالر سعودی عرب پاکستان کے اکائونٹس میں رکھے گا جس سے ادائیگیوں کے حوالے سے پاکستانی معیشت پر دبائو اور ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہو گی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان میں آئل ریفائنری بنانے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ معدنیات کی تلاش کے شعبے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے اعلان کئے گئے پیکیج کے مطابق سعودی عرب تین سال کیلئے پاکستان کو 9ارب ڈالر کا تیل ادھار دے گا اور اس مدت میں توسیع بھی ہو سکے گی جبکہ تین ارب ڈالر سعودی عرب پاکستان کے اکائونٹس میں رکھے گا جس سے ادائیگیوں کے حوالے سے پاکستانی معیشت پر دبائو اور ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہو گی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان میں آئل ریفائنری بنانے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ معدنیات کی تلاش کے شعبے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…