نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا تعلق کس شہر سے ہے اور اس اعلیٰ عہدے تک کیسے پہنچے؟پڑھئے جسٹس انوار الحق کی زندگی سے متعلق اہم معلومات

23  اکتوبر‬‮  2018

لاہور (آن لائن) ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق لاہور ہائیکورٹ کے 49 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ جسٹس محمد انوارالحق یکم جنوری 1957 کو جہلم کے علاقہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مقامی تعلیمی اداروں اور ایم اے ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔

جسٹس محمد انوارالحق پنجاب بار کونسل سے گیارہ نومبر 1981 میں بطور وکیل انرول ہوئے ۔ 11دسمبر 1983 کو بطور وکیل لاہورہائیکورٹ جبکہ 2003ء میں سپریم کورٹ میں وکالت کے لئے انرولمنٹ ہوئی۔ آپ نے 1983 میں جہلم سے وکالت کی پریکٹس کا آغاز کیا۔ جسٹس محمد انوارالحق جج بننے سے قبل 1986 سے 1992 تک پبلک پراسیکیوٹر بھی رہے۔ 1992 سے 1997 تک ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ممبر رہے۔ واپڈا سمیت کئی سرکاری اداروں کے لیگل ایڈوائزر رہے۔ ڈیلی ڈان ، 1997ء سے 2007ء تک نوائے وقت اور اخبار جہاں میں کالم بھی لکھتے رہے۔ جسٹس محمد انوارالحق وکلاء سیاست میں حصہ بھی لیتے رہے۔ آپ کو 2004ء سے 2009ء تک پنجاب بار کونسل کا بلا مقابلہ ممبر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ جسٹس محمد انوارالحق 19فروری 2010ء کو ہائیکورٹ کے جج بنے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…