’’پی ٹی آئی کے بلند و بانگ دعوئوں کی قلعی کھلنے لگی‘‘ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایسا کام کر دیا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے کھلاڑیوں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

23  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سادگی اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے اقتدار کے 50دنوں میں ہی ہوا ہو گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کی 40گاڑیوں کے قافلے میں سکھر ائیرپور ٹ سے ڈپٹی کمشنرآفس آمد، گورنر کی گزرگاہ کو عام ٹریفک اور عوام کیلئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تبدیلی، سادگی اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے اقتدار میں آتے ہی ہوا ہو گئے ہیں اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے گورنر سندھ نے اپنی ہی جماعت کے منشور اور ماٹو کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ رنر سندھ عمران اسماعیل بھی

وی آئی پی پروٹوکول کے اسیر نکلے۔40 گاڑیوں کے قافلے میں سکھر ا ئیر پورٹ سے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کردہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی مہم کے تحت سکھر میں اسکیم کے افتتاح کے لئے گورنر سندھ عمران اسماعیل بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے سکھر پہنچے۔جہاں سے انہیں گاڑیوں کی طویل قطار میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر لایا گیا۔گورنر سندھ کے قافلے میں 40گاڑیاں شامل تھیں، گورنر کی گزرگاہوں کو بھی ان کی آمد و رفت کے موقع پر عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…