عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے پیچھے اپنا کتا شیرو کیوں چھوڑا تھا؟ حیران کن انکشاف

22  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے ایک مرتبہ میرے سامنے فیاض الحسن چوہان کے پیچھے اپنا کتا شیرو چھوڑ دیا تھا ، وہ ان سے ایک ٹی وی شو میں کچھ باتیں کرنے پرناراض تھے اور ان کو شوکاز نوٹس بھی دیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاہے کہ فیاض چوہان اس قسم کی باتیں شروع سے کرتے ہیں اور ایک دفعہ تو عمران خان نے میری موجودگی میں اپنا کتا شیر و بلا کر اس کے پیچھے چھوڑ دیا تھا

اور ایسا عمران خان نے اس لئے کیا تھا کہ فیاض چوہان نے کسی ٹی وی شومیں آکر ایسی باتیں کی تھیں جس سے عمران خان ناراض ہوگئے تھے اور جب وہ اس کومارنے کیلئے اٹھے تو ان کے شیرو کتے نے بھی فیاض الحسن چوہان کو پکڑنا چاہا اورعمران خان نے فیاض چوہان کو شوکاز نوٹس بھی دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسد عمر کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور پریشان ہیں، کرپشن کے حوالے سے جن تین وزراء4 کا ذکر ہوا ہے ان کے نام بھی بہت جلد سامنے آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو مہنگائی ہونیوالی ہے ، اس سے عوام سڑکوں پر آئیں گے اور ہم اس کی رہنمائی کریں گے ، حقیقت تو یہ ہے کہ عمران خان پچھلا گند صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ جن لوگوں کولیکر آئے ہیں ان میں سے ایک بھاگ گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نئے بندے کوجس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ یوسی کا چیئر مین بن سکتا ہے ، اس کووفاقی وزیر بنادو تو ایسا ہی ہوگا ، اس وقت عمران خان پریشان ہیں اور وہ معیشت کو چلانے کیلئے نجی ٹیم لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیر خزانہ اسد عمر یہ کہہ دیں گے کہ معیشت ان سے نہیں چل رہی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…