پاکستان کا قرض اتارنے کے لئے بنکوں میں جمع رقوم کے ساتھ یہ کام کیاجائے تو تمام قرض اتاراجاسکتاہے، حیرت انگیز تجویز پیش کردی گئی

21  اکتوبر‬‮  2018

لاہور (آن لائن) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے حکومت وقت کو تجویز دی ہے کہ عوام الناس بنکوں میں اپنی جمع شدہ قوم پر جو منافع حاصل کرتے ہیں وہ منافع خود لینے کی بجائے ملکی خزانے میں جمع کیاجائے اور اس منافع کی رقم کو ملکی قرضہ اتارنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں وطن عزیز پر چڑھنے والے قرض کو اتارنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بنکوں میں جمع شدہ رقوم پر حاصل کی جانے والی رقوم ’’سود‘‘کے زمر ے میں آتی ہے، لہذا عوام الناس موجودہ ملکی صورتحال میں وطن عزیز پاکستان کو بیرون قرضوں سے نجات دلانے کیلئے حکومت وقت سے عملی تعاون کرتے ہوئے بنکوں میں جمع شدہ رقوم پر منافع کی رقم کو ملکی خزانے میں جمع کروا کے اس رقم کو ملکی قرض اتارنے میں استعمال کیا جاسکتان ہے کیونکہ آئی ایم ایف اور دیگر ملکوں سے لئے گئے قرض پر کڑی شرائط پر سود کے ساتھ واپسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک پر قرض کی شرح بڑھتی جارہی ہے ، جس سے ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کو نجات دلانا ہوگی ۔تربیتی نشست کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔  تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے حکومت وقت کو تجویز دی ہے کہ عوام الناس بنکوں میں اپنی جمع شدہ قوم پر جو منافع حاصل کرتے ہیں وہ منافع خود لینے کی بجائے ملکی خزانے میں جمع کیاجائے اور اس منافع کی رقم کو ملکی قرضہ اتارنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…