پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے عمرے پر عائد اضافی فیس ختم کرنے کی تجویز ، پاکستان میں قائم سعودی سفارتی ذرائع کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

21  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے عمرے پر عائد اضافی فیس ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، اضافی دوہزار ریال فیس کا اطلاق صرف دوسال کے دوران دوبارہ عمرہ کرنے پر ہوگا ۔ پاکستان میں قائم سعودی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ

پاکستانیوں کیلئے عمرے پر عائد اضافی فیس ختم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے استثنیٰ کیلئے باقاعدہ کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے عمرہ زائرین پر پرانے قوانین کا اطلاق ہوگا۔ سفارتی ذرائع نے آن لائن کو بتاتے ہوئے پرنٹ اور سوشل میڈیا پر عمرہ زائرین کیلئے دوہزار اضافی فیس ختم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کی نظر میں پاکستانی عمرہ زائرین کی فیس ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اضافی فیس کا اطلاق پاکستان سمیت دیگر ممالک کے عمرہ زائرین اور متمرین پر لاگو ہوتا ہے ، لہذا پاکستان کے ساتھ کسی قسم تفریق نہیں کی جاتی۔ اس سلسلے میں ترجمان مذہبی امور نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر پاکستانی زائرین کیلئے اس اضافی فیس کے خاتمے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وزارت مذہبی امور کو ابھی تک خاتمے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے دوہزار ریال کی اضافی فیس کو ختم کرنے کی خبریں منظر جاری گئی تاہم سعودی سفارت خانے نے ان خبروں کی تردید کردی۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دورے سعودی حکام سے دوہزار ریا ل اضافی فیس کے خاتمے کی بات کی تھی تاہم اس معاملے میں مزید کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…