اسد عمر نے تبدیلی کے دعوے کو سچ کر دکھایا ، کراچی میں ڈیفنس کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول پھرتے رہے،ٹریفک قوانین کی بھی پابندی

21  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (وائس آف ایشیا)اسد عمر نے تبدیلی کے دعوے کو سچ کر دکھایا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کراچی میں ڈیفنس کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول پھرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جب سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے تب سے وہ ایک چیز کو لے کر کافی متحرک نظر آرہے ہیں،وہ ہے کفایت شعاری کی پالیسی۔

اب تک حکومت اور وزراء کے چال چلن بھی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کا عکاس بن چکے ہیں۔ 24 اگست کو منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں صدر ،وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کا صوبدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوسری جانب وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعال کرنے کی پابندی عائد کردی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سے وزیر اعظم سمیت تمام حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ عمران خان کی ٹیم بھی اس سادگی مہم میں انکے ساتھ ہے اور اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔پی ٹی آئی الیکشن سے قبل بھی پروٹوکول کے خلاف نعرے لگاتی تھی۔عمران خان کے وزراء نے بھی اب پروٹوکول لینا چھوڑ دیا ہے جس کی واضح مثال اسد عمر نے قائم کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں ایک طرف کراچی میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔وہیں اسد عمر کراچی میں ڈیفنس کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول پھرتے رہے جب کہ پہلے یہاں چھوٹے چھوٹے وزیر بھی بھاری پروٹوکول کے ساتھ سفر کرتے تھے۔اسد عمر اپنے ڈرائیور کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں موجود تھے۔اس دوران انہوں نے ٹریفک کے قوانین کی بھی پابندی کی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…