آن لائن ٹیکسی سروس، ڈرائیور سے ہراساں خاتون نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی،افسوسناک واقعہ

20  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(آن لائن) آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیورسے ہراساں خاتون مسافر نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی۔ خاتون مسافر معجزانہ طور پر کسی بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر نے شارع فیصل پر چلتی گاڑی سے چھلانگ لگائی جس کے بعد وہ زخمی بھی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیورکو لوگوں نے پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لیا اور مزید تفتیش کے لیے

اسے متعلقہ تھانہ منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ مسافر خاتون کا بیان اور مزید تفتیش و قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی وصول کرلی گئی ہیں۔لڑکی نے الزام عائد کیا کہ آن لائن سروس کی گاڑی کا ڈرائیور مجھے شیشے سے گھور رہا تھا، جب مجھے شک ہوا تو میں چلتی کار سے کود گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے گھبراہٹ کا شکار ہوکر چلتی ٹیکسی سے چھلانگ لگائی جب کہ ڈرائیور نے بتایا کہ لڑکی نے گاڑی بک کرانے کے بعد اپنے ڈراپ کا مقام تبدیل کی، تاہم مزید تفتیش میں پتہ چلے گا کہ واقعے کی وجوہات کیا ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…