الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب 7 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،ن لیگ کے اہم رہنما سمیت چار امیدواروں کا نوٹیفیکیشن روک لیاگیا،تفصیلات جاری

18  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب 7 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے تاہم انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت چار امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے زاہد اکرم درانی، این اے 56 سے ملک سہیل خان، این اے 65 سے چوہدری سالک حسین،

این اے 69 سے چوہدری مونس الٰہی، این اے 60 سے شیخ راشد شفیق، این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق اور این اے 237 کراچی سے عالم گیر خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ این اے 53 اسلام آباد سے علی نواز اعوان، این اے 63 ٹیکسلا سے منصور حیات خان، این اے 103 فیصل آباد سے علی گوہر اور این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ان کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…