عامر جہانگیر عرف چیکو نے مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی، وزیراعظم عمران خان کے مقرر کردہ مشیر نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟

17  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گزشتہ روز مقرر کئے گئے مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری صاحبزادہ عامر جہانگیر عرف چیکو نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ صاحبزادہ عامر جہانگیر جیکو کے حوالے سے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اپوزیشن کی طرف سے بھی تنقید کی گئی تھی جبکہ ایک معروف خاتون اینکر نے صاحبزادہ عامر جہانگیر کی بطور مشیر تقرری پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ

وزیراعظم نے ذاتی دوستی کی بنا پر یہ تقرری کی ہے اور یہ کہ صاحبزادہ عامر جہانگیر چیکو لندن میں نہ صرف بنکوں کے نادہندہ ہیں بلکہ کسی بھی کسینو میں داخلے پر پابندی ہے۔ اس تقرری پر پرنٹ میڈیا میں بھی کئی سوال اٹھائے جا رہے تھے تاہم گزشتہ روز پارلیمانی امور کے سیکرٹری فرخ حبیب نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صاحبزادہ عامر جہانگیر چیکو نے یہ عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…