ن لیگ میں لاوہ پھوٹنے والا ہے، اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار، دھماکہ خیز دعوی سامنے آ گیا

17  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی) پنجاب کے و زیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوھان نے کہا ہے کہ ن لیگ میں جو لاوہ پک رہا ہے وہ جلد ہی پھو ٹے گا، پارٹی قائدین کی کرپشن سے مایوس ارکان اب اپنی قیا دت سے الگ ہونا چاہتے ہیں،ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے جس کیلئے تحریک انصاف کو کو ئی کو شش نہیں کرنی پڑی،پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز پارٹی چھوڑنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ یہاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیا دت پاکستان کے عوام کو مزید

بے وقوف نہیں بنا سکتی۔ عوام کو سب پتہ ہے کہ آلِ شریف نے کس طرح دس سال تک قوم کا پیسہ لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انشا اللہ آگے بھی سفر آسان نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آشیانہ ھاسنگ سکیم کو غریبوں کے نام پر شروع کیا گیا تھا مگر سات سال میں ایک بھی غریب کو گھر نہیں ملا۔ معصوم عوام کے چودہ ارب ضائع کر دیے گئے اور اب حساب دیتے ہوئے ان کو تکلیف ہو رہی ہے۔ آشیانہ سکیم میں ایک بھی اینٹ نہیں رکھی گئی۔ فلیٹ بنانے کے لئے کروڑوں روپے لیے گئے۔ نام نہاد خادمِ اعلی پر اربوں کی کرپشن کا الزام ہے۔ فیاض الحسن نے کہا کہ آشیانہ سکینڈل میں ملو ث آل شریف اور اسکے کرپٹ حواریوں نے کس طرح ملک کو لوٹا سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو شرم آنی چاہئے عوام کی حمایت کی بات کرتے ہیں۔ عوام اب ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ آل شریف اور انکے حواری لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں اور نیب کو اپنا کام کرنے دیں۔نیب ایک آزاد ادارہ ہے کرپشن کے خلاف تحقیقات اس کا فرض ہے۔وہ ثبوتوں کی روشنی میں آزادانہ کام کررہی ہے۔شہباز شریف اور انکے حواریوں نے مل کے ملک لوٹا ہے۔ عوام کو اب ان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آشیانہ ہاوسنگ سکیم اربوں روپے کا سکینڈل ہے۔محترم خادم اعلی اور ان کے خدمتگاروں نے مل کر پنجاب اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا ہے۔فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ

عمران خان کی قیادت میں انکے تمام سپاہی منسٹرز ملک کا پیسہ لوٹنے کے لیے حکومت میں نہیں آئے نہ ہی ھمارا اقتدار میں آنے کا مقصد منی لانڈرنگ ہے۔ہم آئین اور قانون کے مطابق نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے،پولیس، سپریم کورٹ تمام اداروں کی مکمل معاونت کریں گے تاکہ وہ اس ملک میں کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں کیونکہ ہمارے اوپر ہمارے چیف ایگزیکٹو عمران خان اور سردار عثمان بزدار ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…