فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق نیب نے مجھ سے کیا بات کی؟ شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کیا دعویٰ کیا

17  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے تاہم اس کے قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق نیب نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی،فواد حسن فواد سے نیب کے دفتر میں گرفتاری سے کچھ عرصہ پہلے ایک ملاقات کرائی گئی تھی جس میں میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے کنٹریکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم میں نے خود دیا ہے ، انکوائری کے معاملے پر فواد حسن فواد پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی،اس وقت دنیا میں نیلسن منڈیلا اور طیب اردگان کے ماڈل موجود ہیں، میری رائے میں طیب اردگان کا ماڈل سب سے بہترین ہے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس میں سینئر صحافیوں ، اینکرز پرسن اور مسلم لیگ (ن) کے بیٹ رپورٹرز کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف ،رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ نیب کے ادارے کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے تاہم اس کے قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق نیب نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی،فواد حسن فواد سے نیب کے دفتر میں گرفتاری سے کچھ عرصہ پہلے ایک ملاقات کرائی گئی تھی جس میں میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے کنٹریکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم میں نے خود دیا ہے ، انکوائری کے معاملے پر فواد حسن فواد پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی،اس وقت دنیا میں نیلسن منڈیلا اور طیب اردگان کے ماڈل موجود ہیں، میری رائے میں طیب اردگان کا ماڈل سب سے بہترین ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں جو بھی لوگ تھے وہ ہم بھائیوں اور پارٹی کو تقسیم نہیں کرسکے، ایسی باتیں 20سال سے سن رہے ہیں اب جو بھی صورت حال ہے نواز شریف ہی پارٹی قائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے تمام تفصیلات ایوان میں بتادی ہیں، مجھ سے کئی غلطیاں ہوئیں، کچھ نہ کچھ خامی رہ جاتی ہے، بدقسمتی سے نیب کے سارے سیل ایک طرح کے ہیں کھڑکی کوئی نہیں ،سارا دن تالا لگا رہتا ہے، صرف ایک ایگزاسٹ فین ہے

مجھے خواجہ آصف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانا چاہتے تھے، بجلی منصوبوں سے متعلق کچھ معاملات تھے، خواجہ آصف کے خلاف گواہ کیسے بن سکتا ہوں۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں آپ کو اس لئے پکڑا گیا کہ آپ کو کلین چٹ مل جائے، جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ آپ کلین چٹ دلوادیں آپ کو مٹھائی کھلاؤں گا،نیب ختم نہیں ہونی چاہئے بلکہ اس میں اصلاحات ہونی چاہیں، عمران خان جب اپوزیشن میں تھے اس وقت یہ بات کرتے تھے میٹرو اور دیگر میں تحقیقات ہونی چاہیے یہی وجہ ہے کہ نیب اور عمران خان کا ایک ہی موقف ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…