حکومت نے نیب کے بارے اپوزیشن کو کیا حیران کن اور بڑی پیشکش کر دی؟

17  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں ترامیم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کیسز سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، موجودہ نیب میں پی ٹی آئی نے ایک چپڑاسی بھی بھرتی نہیں کیا، چیئرمین نیب کی تقرری پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کی، شہباز شریف کے مقدمات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،یہ وہ جانیں اور نیب جانے، ن لیگ والے جب اختیار میں تھے تو کوئی ایسا لیڈر نہیں تھا جو ان کے شر سے محفوظ رہا ہو،

عمران خان پر 32کیس بنے جن میں 8دہشت گردی کے تھے،وزیر اعظم کے 50چوروں کے پکڑنے کے بیان پر اپوزیشن کیوں پریشان ہو جاتی ہے یہ بات سمجھ سے باہر ہے، جولوگ ایسے نہیں وہ بھی پریشان ہوجاتے ہیں،اگر اپوزیشن جماعتیں سمجھتی ہیں کہ نیب قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے تو ہم اس کیلئے حاضر ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فواد چوہدری نے شہبازشریف کی تقریر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی ہوا ہے کہ ریمانڈ پر کسی رکن قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہوں پہلے صرف جیل میں قید ارکان کے حوالے سے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ1981میں نواز شریف نے جنرل ضیاء کی گود سے سیاست شروع کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نیب میں پی ٹی آئی نے ایک چپڑاسی بھی بھرتی نہیں کیا، چیئرمین نیب کی تقرری خورشید شاہ اور ن لیگ نے کی، سارا تفتیشی سیٹ اپ انہوں نے لگایا، نیب کے موجودہ سیٹ اپ میں نوازشریف اور خورشید شاہ تھے، آج کے چیئرمین نیب پر بڑی تنقید ہوئی لیکن ماضی میں سیف الرحمان کو چیئرمین لگایا۔ پرویز ملک کے بڑے بھائی عبدالقیوم تھے، جو لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے، اس کے وزیراعلیٰ اور آج کے اپوزیشن لیڈر فون کر کے کہتے ہیں کہ تین سال کی قید بہت تھوڑی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے جب اختیار میں تھے تو کوئی ایسا لیڈر نہیں تھا

جو ان کے شر سے محفوظ ہو، پچھلے دور میں وزیراعظم عمران خان پر 32کیس بنے جن میں 8دہشت گردی کے تھے، ہمارے سیکڑوں کارکن دہشتگردی کے پرچے میں نامزد ہوئے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم ناتجربہ کار ہیں اور یہ تین تین نسلوں سے پاکستان پر حکومت کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے(ن)لیگ کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے منیر نیازی کا شعر بھی سنایا اور کہا کہ ان کے دور پر منیر نیازی نے شعر کہا ہے کہ منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے،کہ حرکت تیز تر ہے اور

سفر آہستہ آہستہ ۔وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ ان کی حرکت تیز رہی جب حکومت میں آئے تو کسی کے پاس دھیلا نہیں تھا ،آج خاندان کا ہرفرد کھرب پتی ہے، خوشی ہوئی جب اپوزیشن لیڈر نے بار بار جائیداد ثابت ہونے پر استعفے کا کہا، ان سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ یہ رول نواز شریف پر لاگو ہوتا ہے یا نہیں؟ یہ جو مقدمات ہیں ایک بھی ہمارا بنایا ہوا نہیں، چاہے وہ صاف پانی، آشیانہ یا ایون فیلڈ ہو، ہمارا ان مقدمات سے کوئی تعلق نہیں، جب بھی وزیراعظم نے یہ بات کی کہ پچاس چوروں کو پکڑنا ہے اور

چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، تو اپوزیشن کیوں پریشان ہوجاتی ہے، یہ بات سمجھ سے باہر ہے، جولوگ ایسے نہیں وہ بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ان پر مقدمہ بن گیا تو پاکستان اور چین کے تعلقات خراب ہوجا ئیں گے، لیکن ایسا نہیں ہے اور جب آپ اتنا عرصہ اقتدار میں رہیں تو آپ جمہوریت کی بجائے بادشاہت کی طرف جاتے ہیں، اس لیے انہیں لگتا ہے ہم نہ ہوں تو چین سے کیسے تعلقات ہوں گے مگر آج ہمارے ان تمام ممالک سے تعلقات مضبوط تر ہیں اور

مزید مضبوط ہورہے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ ن لیگ سے پوچھتا ہوں کہ اصغر خان کے مقدمے میں ہمارا ساتھ دیں گے؟ اور اس میں جو ملزم ہیں انہیں سزا ہونی چاہیے؟ انہوں نے اپنے مقدمے پر بات کی، یہ وہ جانیں اور نیب جانے، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سے ہمارا بہت سی باتوں سے اختلاف ہوگا مگر بہت سے ایسے مسائل بھی ہیں جن میں ہم سب ایک پیج پر ہیں ،اگر اپوزیشن جماعتیں سمجھتی ہیں کہ نیب قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے تو ہم اس کیلئے حاضر ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…