محمو د الرشید کاشہبازشریف کوٹارچر سیل میں رکھے جانے سے متعلق حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،نیب سے بڑامطالبہ کردیا

16  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)محمو د الرشید کاشہبازشریف کوٹارچر سیل میں رکھے جانے سے متعلق حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،نیب سے بڑامطالبہ کردیا صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمو د الرشید نے شہبازشریف کوٹارچر سیل میں رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو اس کا جائزہ لینا چاہئے‘شہبازشریف کی ناک کے عین نیچے اربوں روپیہ لوٹا جا تا رہاوہ کیسے کہتے ہیں

ایک روپے کی بھی کر پشن نہیں کی ؟۔ منگل کے روز گفتگو میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ نیب حکومتی کنٹرول میں نہیں ہے اس کے اپنے فیصلے ہیں اور نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعوے کرنے سے میں نے ایک پائی کی کرپشن نہیں کی شہبازشریف کی جان نہیں چھوٹے گی، اس معاملے کی تحقیقات ہونگی ، البتہ شہبازشریف کوٹارچر سیل میں نہیں رکھا جاناچاہئے اور نیب کو اس کا جائزہ لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرے گی ، ہمارے پاس کھربوں روپے کی زمین ہے جس پر لوگوں نے قبضے کئے ہوئے ہیں ، ہم یہ زمین واگزار کروا کے ایک لینڈ بینک بنا رہے ہیں، گھر بنانے کے لئے اب تک سینکڑوں سرمایہ کار رابطہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کا خالی وعدہ نہیں ہے ، یہ گھر ہم فری نہیں دے رہے بلکہ یہ گھرسبسڈی پر دیئے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جوکرپٹ ہے اور جہاں بھی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی خوفزدہ ہوچکی ہیں ، یہ کہتے ہیں کہ گھر نہیں بنیں گے ،یہ خاطر جمع رکھیں حکومت پچاس لاکھ گھر بنائے گی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…