وزیر خزانہ اسد عمر جس اہم شخصیت کو ’’جانوروں کا ڈاکٹر‘‘ کہتے تھے، وزیراعظم عمران خان نے انہیں کس اہم ترین عہدے پر فائز کر دیا؟ حیرت انگیز انکشاف

13  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے بھائی اور لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا کہ آج حکومت نے فرخ سلیم کو معیشت کا ترجمان لگا دیا ہے اور اس کے بارے میں اسد عمر کہا کرتے تھے کہ یہ ’’جانوروں کے ڈاکٹر‘‘ ہوں گے لیکن معیشت کے تو نہیں ہیں اور آج آپ نے انہیں اکانومی پر رکھ دیا ہے۔ اسد عمر کے بھائی سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا کہ آپ نے منی لانڈرنگ روکنی ہے تو آپ روکیں،

اس کا معیشت کی منصوبہ بندی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے وزیر خزانہ اسد عمر کے بیان پر کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے کو درست مان لیا ہے ،یہ آہستہ آہستہ مسلم لیگ (ن) کے تمام معاشی فیصلوں کو سراہیں گے اور ہم دیکھیں گے ۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے وزیرخزانہ اور اپنے بھائی اسد عمر کے میڈیا سے گفتگو کے دوران (ن) لیگ کے معاشی فیصلوں کو سراہے جانے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ پہلا اعتراف ہے آہستہ آہستہ یہ مسلم لیگ (ن) کے تمام معاشی واقتصادی فیصلوں کو سراہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب دیکھیں گے ۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف کے پاس جانے میں کوئی قصور نہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محمد زبیر عمر اور اسد عمر سگے بھائی ہیں اور دونوں کا ایک دوسرے کی مخالف جماعتوں سے تعلق ہے ۔ محمد زبیر عمر بڑے بھائی ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ہیں ۔وہ (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں سندھ کے گورنر بھی رہے ہیں ۔دوسری جانب چھوٹے بھائی اسد عمر کا تعلق موجودہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ اس وقت وزیر خزانہ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…