ہاں ناں کا کھیل ختم۔۔پاکستان سے غربت کے خاتمے کیلئے بڑا قدم سعودی عرب نے ایسی پیشکش کر دی کہ پورا ملک خوشی سے جھوم اٹھا

13  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نےتیل کی دریافت میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب سے آئے وفد نے گوادر کا دورہ ۔کیا اور یہ خبر آئی کہ سعودی عرب کی مدد سے گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگائی جائے گی۔ تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان میں تیل کے ذخائر ڈھونڈنے کیلئے سعودی عرب نے اپنی

خدمات پیش کر دیں، اس بات کا تذکرہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی ملاقات کے دوران بھی ہوا۔ غلام سرور خان نے وزیراعظم سے اپنی ملاقات کے دوران سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے گفتگو پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سعودی عرب کو ڈرلنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ تیل کی تلاش میں سعودی عرب نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ د رہے کہ پاکستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کی موجودگی کی خبر بھی کچھ روز قبل میڈیاپر آئی تھی اور اگر پاکستان میں تیل کے ذخائر دریافت ہو گئے تو یہ پاکستان کی تقدیر بدل دینے کے مترادف ہو گا اور اس سے پاکستان کو بہت فائدہ حاصل ہو گا۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اسلامی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل حالت میں پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ عملی اقدامات بھی کئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھی ہر عالمی اور علاقائی معاملے پر سعودی حکومت کا ساتھ دیا ہے تاہم یمن فوجیں بھیجنے سے انکار پر برادر اسلامی ملک اور پاکستان میں معمولی خفگی پیداہو گئی تھی جس کے بعد سعودی حکومت پاکستان سے کچھ کھنچی کھنچی نظر آتی تھی تاہم پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ابھی بھی مثالی ہیں لیکن کچھ عرصہ سے سعودی حکاک کا جھکائو پاکستان کی جانب نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…