مسلم لیگ (ن) بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد احتجاجی سیاست میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ،اہم سیاسی شخصیت کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی،دھماکہ خیز فیصلے

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  21:58

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد احتجاجی سیاست میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنےسے ہی اپوزیشن موثر احتجاجی حکمت عملی اختیار کر سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو، محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے موقف کے ساتھ ہیں

تاہم پیپلز پارٹی نے ابھی تک صرف ایشوز کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی حامی بھری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں