عمران خان ،حکومت اور وزراء نے یہ کام کیا جس کی وجہ سے سرمایہ کار ڈر گئے ہیں ٗ حکومت پانچ سال میں بھی کون سا کام نہیں کرسکتی؟مفتاح اسماعیل نے بڑا دعویٰ کردیا

10  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ عمران خان حکومت اور وزراء کے بیانات سے سرمایہ کار ڈر گئے ہیں ٗ حکومت پانچ سال میں پچاس لاکھ گھر نہیں بنا سکتی۔ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن )کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کوگئے ہوئے چار ماہ ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈالر کی قیمت گری ہے جس کے بعد اب ہم پر الزام رکھنا مشکل ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ فیصلہ کرلینا چاہئے کہ مسلم لیگ ن کو برا بھلا کہنے کیلئے آخر حکومت کب تک سرمایہ کاروں کوڈرائیگی ٗ صرف ایک دن میں ڈالر کی قیمت گرنے سے ملک پر نوسو ارب روپے کا قرض چڑھ گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت اور وزراء کے بیانات سے سرمایہ کار ڈر گئے ہیں اور اب صورتحال یہ ہے کہ سرمایہ کار اپنا مال بیچ رہے ہیں اور رقم لے کر بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایل این جی سب ملکوں سے سستی خرید ی ہے ، جیسے جیسے قیمت کم ہوئی ہم نے ایل این جی خریدی، ہم نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی تھی جس پر تحریک انصاف والے ناراض ہوتے تھے۔ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ دس بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے اگر یہ منی لانڈرنگ روک دیں گے تو مسئلہ ختم ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جب وزیر کہہ رہے ہیں کہ ڈالر ایک سو چالیس کاہوجائیگا تو پھر کیا کہا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کوروز بیس ارب روپے ٹیکس کی مد میں ملتے ہیں تو پھر کیوں کہتے ہیں کہ خزانہ خالی ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے شہری علاقوں میں صرف 49لاکھ 54ہزار گھر ہیں جو 70برس میں بنے ہیں اب تحریک انصا ف کی حکومت کس طرح پانچ سال میں پچاس لاکھ گھر بنادے گی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ہوہی نہیں سکتا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ عمران خان حکومت اور وزراء کے بیانات سے سرمایہ کار ڈر گئے ہیں ٗ حکومت پانچ سال میں پچاس لاکھ گھر نہیں بنا سکتی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…