فوج سے ڈیل ۔۔ متنازعہ انٹرویو دینے پر ن لیگی رہنما رانا مشہودکے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

10  اکتوبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) سیشن کورٹ نے متنازعہ انٹرویو پر سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے سماعت کی۔درخواست گزار صدر پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن میاں عامر رزاق نے ایڈووکیٹ مہر عابد شمسی کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے 5اکتوبر کو میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران (ن) لیگ کے افواج پاکستان کے ساتھ

معاملات طے پا جانے کے متعلق بیان دیا، رانا مشہود نے کہا کہ فوج سے ڈیل کے مطابق ہم دو مہینوں کے بعد دوبارہ حکومت بنا لیں گے، دعوے کی تردید آئی ایس پی آر کے سربراہ کی طرف سے سختی سے کی گئی اور تمام اخبارات اور میڈیا پر دی گئی۔ رانا مشہود کے اس بیان کا مقصد افواج پاکستان کو بدنام کرنا تھا، لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تھانہ مصری شاہ کے ایس ایچ او کو رانا مشہود کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…