شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، کتنے گروپ بن گئے؟ اور ان گروپوں کی سربراہی کون کون کر رہا ہے؟ چونکا دینے والے انکشافات

7  اکتوبر‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں گرفتاری کے بعد ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ہے، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی صدارت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدوں کو حاصل کرنے کے لیے پارٹی پانچ گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے بڑے گروپ کی قیادت میاں نواز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف کر رہے ہیں اور دوسرے گروپ کی قیادت حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ کے ہاتھ میں ہے، ن لیگ کے چیئرمین اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق ن لیگ کے صدارتی امیدوار ہیں، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سردار یعقوب ناصر اور خیبرپختونخوا سے سابق گورنر ظفراقبال جھگڑا اور امیر مقام صدارتی امیدوار ہیں اس کے علاوہ رانا تنویر بھی ن لیگ کی صدارت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنے آپ کو موزوں امیدوار سمجھ رہے ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے حلقوں میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں سے احتجاجاً مشترکہ طور پر استعفے دے کر حکومت کو بحران کا شکار کر دیا جائے ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ حکومت پکڑ دھکڑ کے معاملات چھوڑ کر اپنی حکومت بچانے کی کوشش میں لگ جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر لیگی رہنما استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں ہیں وہ اسمبلی کے اندر رہ کر لڑنا چاہتے ہیں، کچھ رہنماؤں کا تو یہ کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر ملکی دولت لوٹنے کے جو الزامات ہیں، ان لوگوں کو عدالت کے سامنے ان الزامات کا جواب دینا چاہیے تاکہ پارٹی کے بیانیہ کو تقویت ملے۔  شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی صدارت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدوں کو حاصل کرنے کے لیے پارٹی پانچ گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…