شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں اچانک گرفتار پیپلزپارٹی بھی میدان میں آگئی، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

5  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا بھی ردِ عمل آ گیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے آج آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار کر لیا ہے۔شہباز شریف کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے

شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس کیس سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔اس لیے شہباز شریف کی گرفتاری پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔واضح رہےکہ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار کیا ہے اورشہباز شریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کرے گی۔ دوسری جانب احتساب عدالت کے باہر بھی رینجرز اور سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو نیب نے آج صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں طلب کر رکھا تھا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کی جانب سے باقاعدہ ردعمل میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے انتقام کی بوآرہی ہے۔ پیپلزپارٹی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کوئی عام آدمی نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر ہیں اور ان کی ایسے گرفتاری سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے۔ اس قسم کی گرفتاریوں سے اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے۔ خیال رہے کہ ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی باقاعدہ گرفتاری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے باقاعدہ طور پر اجازت طلب کر لی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آخری پیشی کے موقع پر شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو آمنے سامنے بٹھایا گیا تھا اور فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد ہی شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آخری پیشی کے موقع پر فواد حسن فواد نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں صاحب!آپ نے جس طرح کہا میں کرتا رہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے شہباز شریف سے آخری ملاقات کے بعد وعدہ معاف گواہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…