بشریٰ بی بی کے انٹرویو سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ جب آکسفورڈ کی تعلیم ،ورلڈ کپ ،کینسر اسپتال ،نمل یونیورسٹی اور دھرنا بھی کچھ کام نہ آئے تو۔۔ اداکارہ اشنا شاہ نے خاتون اول بارے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

5  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ خاتون اول ماضی کی تمام خواتین اول سے ممتاز ہیں کیونکہ وہ انتہائی لبرل سوچ کے حامل وزیراعظم عمران خان کی ایسی بیوی ہیں جنہوں نے شرعی پردے کیساتھ نہ صرف اہم تقاریب میں شرکت بلکہ ان کی شخصیت میں مذہبی سوچ اور عقائد بہت واضح ہیں جو کہ اب پاکستان کے لبرل طبقے کو کھٹکنےلگے ہیں انہی میں اداکارہ اشنا شاہ بھی ہیں جنہوں نے

بشریٰ بی بی کے حال ہی میں ہونیوالے انٹرویو پر ایسا ٹویٹ کر دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ہے۔ اشنا شاہ کے برخلاف خاتون اول بشریٰ بی بی کے حالیہ انٹرویو کو پاکستان کے مختلف حلقوں میں بہت سراہا جا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کے انٹرویو پر اشنا شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ’’ کیا بشریٰ بی بی کے انٹرویو سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ جب آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کرنا،ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی،کینسر اسپتال بنانا،نم یونیورسٹی اور دھرنا دینا بھی کچھ کام نہ آئے تو بابا فرید کی طرف رجوع کر لیں؟‘‘اشنا شاہ کا ٹویٹ سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اشنا شاہ کے ٹویٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح اشنا شاہ نے براہ راست ان لوگوں کے عقائد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو کہ اللہ کے ولیوں کے معتقدہیں اور ان کے مزاروں پر باقاعدگی سے حاضری دیتے رہتے ہیںایک صارف نے اشنا شاہ کے اس ٹوئٹ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اشنا شاہ سے سوال کر ڈالا کہ کیا آپ جانتی ہیں کہ بابا فرید کون ہین اگر آپ کو اس بارے میں معلومات نہیں ہے تو پہلے جا کر ان کے بارے میں جان کر آئیں پھر زبان کھولیں کچھ لوگوں نے لبرلز کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا جسم میری مرضی کی سوچ کے حامل لوگوں کو اس بات سے تکلیف ہو رہی ہے کہ خاتون اول بشری بی بی نے

اپنا جسم چھپا کر کیوں رکھا ہوا ہےجب کہ لوگوں نے اشنا شاہ کے اس ٹوئٹ کو بدترین مزاح قرار دیا اور کہا کہ جب عمران خان پر لگائے گئے تمام الزامات ناکام ہو گئےتو آپ جیسے لوگوں نے ان پر صوفی ازم کا الزام تھوپ دیا جو کسی بھی صورت مثبت عمل نہیں ہےاشنا شاہ کو اس ٹوئٹ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے کیوں کہ روحانیت کے علمبردار مزہبی طبقہ صوفی ازم کے بارے میں اشنا شاہ کی اس رائے کو قطعی طور پر برداشت کرنے کو تیار نہیں ہین اور اس کو روحانیت اور صوفی ازم کی بدترین بے عزتی قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…