برطانوی حکومت نے ایک خصوصی طیارے میں 30 افراد کو اسلام آباد پہنچا دیا اور اسی طیارے پر پاکستان سے ایک قیدی کو واپس لے گئے، یہ شخص کتنا خطرناک اور سفاک تھا، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

4  اکتوبر‬‮  2018

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے برطانیہ کو مطلوب اڈیالہ جیل میں قید سات افراد کے قتل میں مطلوب ملزم کو نیشنل کرائم ایجنسی انگلینڈ کے حوالے کردیا۔ ملزم کو لے جانے کیلئے آنے والے خصوصی طیارے کے ذریعے برطانیہ میں غیر قانونی قیام پر ڈی پورٹ کئے گئے 30 پاکستانی بھی اسلام آباد پہنچا دیئے گئے،

جنہیں ایف آئی اے امیگریشن نے پوچھ گچھ کے بعد اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی، واضح رہے کہ پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب مجرم کو برطانیہ کے سپرد کر دیا،پاکستان کو مطلوب مجرمان کی برطانیہ سے ملک واپسی کی راہ ہموار ہو گی، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 7 افراد کے قتل کا ملزم برطانیہ کے حوالے کر دیاشاہد محمود کو یو کے میں 2002 میں 7 افراد کے قتل کے مقدمہ درج ہے ،قتل کی واردات کے بعد ملزم پاکستان آیا، ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم پر ایک گھر کو جلا کر 7 افراد کو جھلسا کر مارنے کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، برطانیہ سے سپیشل چارٹڈ طیارے میں شاہد محمود کو لے جایا جا رہا ہے، ملزم کو نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے نمایندوں کے سپرد کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق شاہد محمود پر برطانیہ میں کریمنل ٹرائل کیا جائے گا،مجرم شاہد محمد اڈیالہ جیل میں قید تھا، ایف آئی اے سیکشن 11 آف ایکسٹراڈیشن ایکٹ 1972 کے تحت مجرم کو برطانیہ حکومت کے حوالے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قتل سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم انٹرپول کے ذریعے پاکستان پہنچ گیاجبکہ ملزم محمد احمد کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا محمد احمدقتل کے مقدمہ میں لاہور پولیس کوانتہائی مطلوب تھا جسے نجی ایئرلائین کی پرواز ایس وی 724 کے زریعے جدہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا ابتدائی کاروائی کے بعدایف آئی اے حکام نے ملزم کو تھانہ ٹبی لاہور پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…