نواز شریف نے شہباز شریف کو ڈیل کی اجازت دیدی،سابق وزیراعلیٰ کس سے بیک چینل رابطے کر رہے ہیں، عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بریک کرنیوالے عارف نظامی نے ایک اور بریکنگ نیوز دیدی

4  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کے مقتدر حلقوں سے بیک چینل رابطے، نواز شریف نے گرین سگنل دیدیا، معروف صحافی عارف نظامی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف صلح جوئی کے حامی ہیں اور اس حوالے سے کام بھی کر رہے ہیں ،

نواز شریف نے انہیں کہا ہے کہ آپ کوشش کر کے دیکھ لیں۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نہایت خاموشی سےمقتدر حلقوں سے معاملات درست کرنے کیلئے رابطے میں ہیں اور ان کے بیک چینل رابطے میرے ذاتی علم میں بھی ہیں مگر ان کی تمام کوششوں کو اس وقت نقصان پہنچا ہے جب رانا مشہود کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کی جانب سے ’نو کمنٹس‘کہا گیا ہے اس سےاس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ نواز شریف کی جانب سے مقتدر حلقوں کیساتھ شہباز شریف کو رابطوں پر آمادگی اور حمایت حاصل ہے۔ نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی فوتگی کی وجہ سے ان کے چالیسیوں تک سیاسی معاملات میں نہیں بول رہے، عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ تھوڑا سا سٹرٹیجکلی پسپائی اختیار کر چکے ہیں۔ رانا مشہود نے اپنی ناعاقبت اندیشی سے مقتدر حلقوں کیساتھ رابطوں کو اپنی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے نقصان پہنچایاہے۔واضح رہے کہ اکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی رہنما رانا مشہود احمد خاں کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے،بیان کا مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیان قابل حیرت اور

باعث تعجب ہے۔رانا مشہود سے ان کے بیان پر جواب طلب کیا جا رہاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہدو ماہ بعد اس پوزیشن میں ہوں گے کہ دوبارہ حکومت بنا سکیں ،ہم ڈیل کرنے والے نہیں بلکہ اصولوں پر چلنے والے لوگ ہیں ، جنہوں نے پی ٹی آئی پر گھوڑا سمجھ کر ہاتھ رکھا انہیں سمجھ آ گئی ہے کہ یہ خچر نکلا ہے ۔نجی ٹی وی سے

گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی یہ ساری دنیا کو پتہ ہے اور اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ یہ لوگ ڈلیور نہیں کر پائے ۔ پی ٹی آئی والوں نے جو جھوٹ بولے وہ ایکسپوز ہو رہے ہیں ۔لوگوں کو جھوٹ بول کر پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا ،آزاد امیدواروں سے جو وعدے کیے گئے وہ وفا نہیں ہوئے اور وہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

ان کو یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ شہباز شریف بہتر وزیر اعظم ہو سکتے تھے اور آج کی حکومت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہوتے ۔ انہوں نے اس سوال کہ آپ کی ڈیل ہو گئی ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ہیں ہم اصولوں پر چلنے والے لوگ ہیں ۔جس اسٹیبلشمنٹ کی بات کی جاتی ہے وہ بھی ہمارا ہی حصہ ہیں ہمارے ہی لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ

ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں جھوٹ کا بخار ایکسپوز ہوجائے گا اور (ن) لیگ بہتر کارکردگی دکھائے گی ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پچاس سے زائد پٹیشنز پڑی ہیں اور نئے قانون کے مطابق ان کا چھ ماہ میں فیصلہ ہونا ہے اور پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔آئندہ دو ماہ بڑے اہم ہیں اور بہت بڑی تبدیلی آئے گی ۔ پنجاب کے اندر زبردست طریقے سے سامنے آئیں گے۔

رانا مشہود نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ لوگ جھوٹ بولتے رہے کہ ان کے پاس ماہر لوگ ہیں لیکن جہانگیر ترین کے لیے کھاد اور چینی کو مہنگا کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہمارے لئے بڑا سانحہ تھا لیکن ہم عوام کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ حکومتی اراکین منشا بم جیسے لوگوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ اب حکومت کا سو روز کا ہنی مون نہیں چلے گا بلکہ ان کا احتساب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…