تحریک انصاف میں بغاوت، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے پارٹی میں کون ان کے خلاف ہو گیا؟منصور علی خان نے بڑی بریکنگ نیوز دیدی

1  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دو خبریں، پاکستان مسلم لیگ ن نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نے ملنے پر قائمہ کمیٹیوں میں بھی نہ بیٹھنے اور انکے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک انصاف کے اندر سے ہی بغاوت، عثمان بزدار کو عہدے سے کون ہٹانا چاہتا ہے، بڑا نام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں

اینکر منصور علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف آج کل کچھ میڈیا چینل اور صحافی پانچواں گیئر لگا چکے ہیں اور ان کے خلاف محاذ میڈیا پر گرم کر دیا گیا ہے ، منصور علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ دراصل تحریک انصاف کے اندر سے ہو رہا ہے اور تحریک انصاف کی ایک بڑی شخصیت ان کے خلاف سرگرم عمل ہے ، منصور علی خان نے کہا کہ انہیں اس شخصیت کا نام بھی پتہ ہے اور اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو وہ آئندہ ہفتے اس شخصیت کا نام بھی سامنے لے آئیں گے۔ اینکر منصور علی خان نے ایک اور خبر دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ اور ان میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی اے سی کمیٹی کی چیئرمین شپ جمہوری اقدار اور سابقہ روایات کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا استحقاق ہوتا ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پی اے سی کی چیئرمین شپ شہباز شریف کو دینے کا اعلان کر چکے تھے جبکہ بعد میں ان کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے ہوئی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں سینئر رہنمائوں کی جانب سے پی اے سی کی چیئرمین شپ شہباز شریف کو دئیے جانے سے آگاہ کرتے ہوئے ایسا فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں اسد قیصر نے عمران خان کو چند وزرا کے اسمبلی میں نامناسب روئیے کی بھی شکایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…